کالپسو ایشیا رسک میگزین کی طرف سے سال کا بہترین ٹیکنالوجی فراہم کنندہ قرار

جدید فن ٹیک ادارے نے متعدد دیگر ایشیائی اعزازات بھی جیتے

سان فرانسسکو، 6 اکتوبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– کیپٹل مارکیٹس سافٹویئر فراہم کنندہ والے معروف ادارے کالپسو ٹیکنالوجی انکارپوریٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ اسے ایشیارسک میگزین کی طرف سے 2016ء سال کا بہترین ٹیکنالوجی فراہم کنندہ نامزد کیا گیا ہے۔

کالپسو کے سی ای او پاسکل سیٹارٹ نے کہا کہ “یہ ہمارے لیے بہت خوشی کا لمحہ ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ اتنی موقر اشاعت کے ماہرین کے پینل نے خطے میں اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی فراہم کنندہ کی حیثیت سے ہمارا انتخاب کیا۔ یہ اعزاز کالپسو کے بہترین کی نمائندگی کرتا ہے – صارفین کی انوکھی ضروریات کو سمجھنے سے ہماری وابستگی اور ان سے نمٹنے کے لیے طاقتور حل فراہم کرنے کی ہماری صلاحیت۔”

سال کے بہترین ٹیکنالوجی فراہم کنندہ کے سالانہ اعزاز کے فاتح کا تعین ججوں کی ایک ٹیم کرتی ہے جو ہر تحریری درخواست کا جائزہ لیتی، تمام حتمی امیدواروں کا انٹرویو کرتی اور ہر ادارے کے دعوے کی تصدیق کے لیے صارفی حوالہ جات سے رابطہ کرتی ہے۔ اس سال مقابلہ بہت سخت تھا کیونکہ ججوں کو 30 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔

کالپسو کا ایشیا میں مضبوط لوکلائزیشن پروگرام، اس کے ساتھ خطے میں اپنی کمرشل کامیابی، اسے اپنے مقابل اداروں سے الگ کرتا تھا۔

ایشیارسک کے مدیر آرون وولنر نے تبصرہ کیا کہ “کالپسو کے لیے رواں سال نمایاں کاروبار کی ایشیا کے لیے مخصوص فطرت تھی۔ خطے میں محض کوئی یورپی یا امریکی حل پھینکنے کے بجائے لوکلائزیشن سے حقیقی وابستگی دکھائی گئی۔ ایسے سسٹمز تخلیق کرنا جو دو لسانی مقامی مارکیٹ اور انضباطی شرائط میں اختیار کے جانے کے قابل ہوں ایشیائی صارفین کے متنوع مجموعوں کے لیے حقیقی قدر فراہم کرتے ہیں۔ کالپسو آنے والے کچھ وقت کے لیے ٹیکنالوجی فراہم کنندہ ایوارڈ میں مضبوط مقابل رہے گا۔”

اس معروف اعزاز کے ساتھ کالپسو نے 2016ء ایشیارسک ٹیکنالوجی درجہ بندی میں کلیئرنگ اور کولیٹرل دونوں میں پہلا درجہ حاصل کیا، جو رواں ماہ کے اوائل میں شائع ہوئی۔ یہ کالپسو کا مسلسل پانچواں سال ہے کہ وہ کلیئرنگ حل میں نمبر 1 اور کولیٹرل حل میں مسلسل دوسرے سال نمبر 1 ہے۔ سال کے بہترین فراہم کنندہ کے مقابلے میں یہ نتائج مکمل طور پر قارئین کے دیے گئے ووٹوں کی بنیاد پر ہیں۔

آخر میں کالپسو نے 2016ء فیوچرز اینڈ آپشنز ورلڈ (ایف او ڈبلیو) ایشیا ایوارڈز میں اپنے جدید ایس اے-سی سی آر کلاؤڈ-مبنی یوٹیلٹی پیشکش کی بدولت “بہترین نئی ٹیکنالوجی مصنوعات: رسک” جیتا۔ گزشتہ سال کالپسو نے کلیئرنگ کے لیے یہی اعزاز حاصل کیا تھا۔

کالپسو ٹیکنالوجی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کالپسو ٹیکنالوجی انکارپوریٹڈ مالیاتی مارکیٹوں کے لیے بین الاثاثہ جاتی پس منظر سے ظاہر ٹیکنالوجی حل دینے والا معروف فراہم کنندہ ہے۔ یہ صارفین کو استحکام، جدت طرازی اور نمو کے لیے واحد پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ تجارت، رسک مینجمنٹ، پروسیسنگ اور حساب گری کے لیے سافٹویئر اور خدمات فراہم کرنے کے 19 سالہ تجربے کے ساتھ کالپسو حل پیچیدہ کاروباری و ٹیکنالوجی چیلنجز میں سادگی لانے میں مدد دیتے ہیں۔ کالپسو حل کیپٹل مارکیٹوں، سرمایہ کاری انتظام، کلیئرنگ، کولیٹرل، ٹریژری اور لکیوئیڈٹی کے لیے ضروریات سے نمٹتے ہیں۔ صارفین زبردست موثریت، بہتر رسک مینجمنٹ، سرمائے کے بہتر تعین، تیز تر تنظیمی تکمیل، مارکیٹ تک فوری وقت اور ملکیت کی کل لاگت کو کم کرنے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ کالپسو ٹیکنالوجی بھروسہ مندی، مطابقت پذیری اور آگے بڑھنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے والے حل پیش کرتی ہے۔

کالپسو 60 سے زیادہ ممالک میں 34,000 سے زیادہ مارکیٹ ماہرین کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے جو ایشیا، امریکین، یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے 200 سے زائد مالیاتی اداروں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ کالپسو ٹیکنالوجی 21 عالمی دفاتر میں 700 سے زیادہ کا عملہ رکھتا ہے، جس کے صدر دفاتر سان فرانسسکو، کیلیفورنیا میں ہیں۔ “کالپسو” امریکا، یورپی یونین اور دیگر مقامات پر کالپسو ٹیکنالوجی کا مندرج تجارتی نشان ہے۔ دیگر فریقین کے تجارتی نشانات یا کام کی علامات ان کے متعلقہ مالکان کی ملکیت ہیں اور ان سے ویسا ہی معاملہ ہونا چاہیے۔ www.calypso.com

روابط برائے ذرائع ابلاغ:
کالپسو ٹیکنالوجی
کرس شین
chris_shayne@calypso.com
1-415-530-4147+

Latest from Blog