اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

کراچی، 21 مئی (پی پی آئی) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے احکامات پر کراچی کے تمام اضلاع میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر رابعہ سعید کر رہی ہیں۔ اس کارروائی میں ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، اور دیگر ادارے شریک ہیں۔کمشنر کراچی کے ترجمان غلام محمد خان کے مطابق مختلف علاقوں بشمول پٹھان کالونی، سائیٹ، ملیرندی، اور دیگر مقامات پر آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران دو دکانیں مسمار کی گئیں، جبکہ پتھارے اور دیگر تجاوزات کو ختم کیا گیا۔ اس آپریشن کو روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔کمشنر کراچی نے آپریشن کرنے پر تمام شریک افسران کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ کراچی کو تجاوزات سے پاک شہر بنانے کا ہدف عید الضحیٰ سے قبل مکمل کیا جائے گا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ تجاوزات کی نشاندہی کے لئے متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔مزید برآں، کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر نگرانی پرائس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں قیمتوں کے کنٹرول اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی پر گفتگو کی گئی۔ کمشنر کراچی نے ہدایت دی کہ غیر رجسٹرڈ ماشہ خوروں کو منڈی سے نکالا جائے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔کمشنر نے کہا کہ کسی نان بائی یا ہوٹل کو سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ پرائس کنٹرول ڈرائیو کریں اور ناجائز منافع خوروں کو جرمانے یا جیل بھیجا جائے۔