توانائی موثر حل فراہم کرنے والے لیونگسٹروم نے چین کے ایک ادارے کے خلاف پیٹنٹ کی خلاف ورزی کی استدعا پر تصفیہ کرلیا

ویلس ول، نیو یارک، یکم نومبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– لیونگسٹروم اپنی ایئر پری ہیٹر ٹیکنالوجیوں کے حقوق کے تحفظ پر جما ہوا ہے۔ چند چینی صارفین نے مصنوعات کے ناقص معیار کی شکایت کی تھی جو لیونگسٹروم کے پیٹنٹ یافتہ ڈی این ایف (ر) گرمائش کے عنصر کی نقل پائے گئے تھے۔ جنوبی چین میں گھٹیا نقلی مصنوعات فراہم کرنے والے ایک ادارے کی شناخت کے بعد لیونگسٹروم نے اوائل 2016ء میں جن ہوا، چی جیانگ کی عدالت میں ایک پیٹنٹ خلاف ورزی معاہدے کا مقدمہ دائر کیا۔

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20161028/433824LOGO

اس ادارے کے ساتھ تصفیے کا معاہدہ طے پا گیا ہے کہ وہ لیونگسٹروم کے پیٹنٹ کی خلاف ورزی بند کرے گا اور اس خلاف ورزی پر بھاری زر تلافی ادا کرے گا۔ یہ ایک مرتبہ پھر ثابت کرتا ہے کہ صرف لیونگسٹروم ہی اصلی ڈی این ایف (ر) ہیٹنگ جز فراہم کرنے کے مقام پر ہے، جنہیں معیاری اور کام کی زيادہ زندگی کے لیے تیار کیا جاتا ہے تاکہ وہ چین کے عوام کی بجلی کی اہم ضروریات کو پورا کریں۔

یہ لیونگسٹروم کا پہلا مقدمہ ہے جو چین میں اس کی ملکیت دانش کے تحفظ کے لیے دائر کیا گیا۔ “لیونگسٹروم آزمودہ ٹیکنالوجی اور مستحکم و اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرنے سے وابستہ ہیں جس کا مقابلہ دوسرے فراہم کنندہ نہیں کر سکتے۔” ہائیبرن ہو، لونگسٹروم کے شنگھائی یونٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا۔ “ہم چینی پاور پلانٹس کو قبل از وقت ناکامی، بندش کے اوقات اور چلانے کے مسائل سے بچنے میں مدد کی کوشش کر رہے ہیں جو غیر لائسنس یافتہ اور ہماری ٹیکنالوجی کی گھٹیا نقل سے ہو سکتے ہیں۔”

لیونگسٹروم کے بارے میں

لیونگسٹروم تھرمل پاور پلانٹ مارکیٹ کے لیے عالمی سائنس و ٹیکنالوجی حل فراہم کرنے کے معروف ادارے آرووس گروپ کا شعبہ ہے، جس کے دو کلیدی شعبے: ایئر پری ہیٹرز اور گیس-گیس ہیٹرز ہیں۔ ویلس ول، نیو یارک میں صدر دفاتر کا حامل والا لیونگسٹروم بڑے پیمانے پر عالمی موجودگی رکھتا ہے، جس کے دفاتر اور کارخانے تمام بڑے براعظموں میں ہیں۔

عالمی سطح پر لیونگسٹروم کی مصنوعات سالانہ اربوں ڈالرز بچاتی ہیں، اور 25 فیصد کم ایندھن کھپت فراہم کرتی ہیں۔ مزید برآں، لیونگسٹروم ٹیکنالوجیوں کی موثریت میں بہتری نے 50 ارب ٹن سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے کرہ ہوائی میں داخلے سے روک کر عالمی حدت کو کم کرنے میں مدد دی اور یوں ایک زیادہ ماحول دوست اور توانائی موثر دنیا میں حصہ ڈالا۔ لیونگسٹروم بدستور مارکیٹ میں انقلابی جدتیں لانے میں ایک عالمی رہنما ادارہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.ljungstrom-global.com۔

رابطہ: کلنٹ رینکن،
423-708-8991،[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

‫معروف ماہرین نے ووجیانگ میں "تعمیراتی فن پاروں" پر نظرثانی کی، کراؤڈ سورسنگ اور جدت طرازی چیپاؤ ٹاؤن کی "ترقی کا راستہ"

Thu Nov 3 , 2016
سوچو، چین، 31 اکتوبر 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– چین ووجیانگ-چیپاؤ ٹاؤن انٹرنیشنل آرکیٹیکچر ڈیزائن مقابلہ کامیابی کے ساتھ مکمل چین وو جیانگ – چیپاؤ ٹاؤن انٹرنیشنل آرکیٹیکچر ڈیزائن مقابلے کا ماہر نظرثانی اجلاس 29 اکتوبر کو ہوا تھا۔ چانگ چو، پروفیسریٹ سینئر ماہر تعمیرات، قومی درجہ اول کے مستند ماہر تعمیر اور […]