ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر آزادکشمیر اور مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے رہنماؤں کی اہم ملاقات

اسلام آباد، 21مئی(پی پی آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر شاہ غلام قادر سے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور مسئلہ کشمیر پر گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف کارروائیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے بھارتی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔صدر آزادکشمیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل سہ فریقی ہونا چاہیے، جس میں کشمیری عوام کو بھی شامل کیا جائے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے کی بات بھی کی۔ ملاقات میں آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔