ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آرمی چیف کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد

راولپنڈی، 21 مئی (پی پی آئی)  بدھ کے روز جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں یادگارِ شہدائپر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز میں ایک خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق، اس پْر وقار موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء  پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔فیلڈ مارشل نے یہ اعزاز پوری قوم، پاکستان کی مسلح افواج، اور بالخصوص سول و عسکری شہداء اور سابقہ فوجی و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے نام کیا۔آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا، ”یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور پاکستان کی مسلح افواج کے ان بہادر خواتین و حضرات کو خراجِ تحسین ہے، خصوصاً ان شہداء  کو، جنہوں نے بھارتی بلاجواز، بزدلانہ اور غیرقانونی جارحیت کے خلاف ’فولادی دیوار‘ کی مانند کھڑے ہو کر مادرِ وطن کا دفاع کیا۔“