کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب پولیس کی جانب سے پی ایس ایل X فائنل کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات

لاہور، 25 مئی (پی پی آئی) پنجاب پولیس نے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے درمیان پی ایس ایل کے فائنل میچ کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ اس موقع پر 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ڈولفن اسکواڈ، ایلیٹ فورس اور پی آر یو کی بھرپور پٹرولنگ جاری ہے۔فائنل میچ کے دوران سی سی ٹی وی کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی اور اسنائپرز کی تعیناتی بھی کی گئی ہے۔ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے جامع ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے، جنہوں نے پرامن ماحول میں شائقین کو کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا ہے۔