کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اندرون سندھ مختلف شہروں میں شٹر بند ہڑتال،قومی شاہراہ پر ٹریفک کم

نوشہروفیروز، 25 مئی (پی پی آئی) دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی مخالفت میں مورومیں دئیے گئے دھرنے میں ہونے والی دو ہلاکتوں کے خلاف نوشہرو فیروز سمیت مختلف شہروں میں مکمل شٹر بند ہڑتال کی گئی۔ جیئے سندھ قومی محاذ، سندھ یونائیڈ پارٹی اور رہبر کمیٹی کی اپیل پر کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے۔شہریوں نے شاہی بازار، کپڑا مارکیٹ، فرنیچر مارکیٹ، موبائل مارکیٹ، سبزی منڈی اور گڑ منڈی سمیت تمام کاروباری مراکز بند رکھے۔ قومی شاہراہ اور رابطہ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہا۔احتجاجی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پانی کی چوری کسی بھی صورت میں قبول نہیں کی جائے گی اور وہ نہر کی تعمیر کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔ پانچ روز قبل مورو میں کینال منصوبے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے دو قومی کارکنوں زاہد لغاری اور عرفان لغاری کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ ریاستی کارروائیوں کی مذمت کی جاتی ہے اور جب تک شہدا کے خون کا انصاف نہیں ملتا اور نہری منصوبے کو ختم نہیں کیا جاتا تب تک احتجاج جاری رہے گا۔