آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسپیکر قومی اسمبلی کی لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 میں فتح پر مبارکباد

اسلام آباد، 26 مئی (پی پی آئی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر لاہور قلندرز کی ٹیم، انتظامیہ اور مداحوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ لاہور قلندرز کی فتح ٹیم ورک، محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 10 کے فائنل میں شائقین کرکٹ کو اعلیٰ معیار کا سنسنی خیز کھیل دیکھنے کو ملا، جس سے نہ صرف کھیل سے محبت کرنے والوں کو خوشی ملی بلکہ پاکستان کے مثبت تشخص کو بھی اجاگر کیا گیا۔سردار ایاز صادق نے فائنل میں شریک دونوں ٹیموں کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ میچ میں پیش کیا جانے والا کھیل کرکٹ کے بہترین معیار کا عکاس تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل 10 میں شریک تمام ٹیموں نے مثالی کھیل پیش کیا اور شائقین کو معیاری تفریح فراہم کی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور پوری انتظامیہ کو شاندار انتظامات پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے پرامن اور منظم انعقاد میں سیکیورٹی اداروں نے کلیدی کردار ادا کیا، جس میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 10 میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت پاکستان پر بین الاقوامی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔ پی ایس ایل کے کامیاب اور پر امن ایونٹ کے ذریعے دنیا کو ایک مرتبہ پھر یہ پیغام گیا ہے کہ پاکستان ایک پرامن، محفوظ اور کھیل سے محبت کرنے والا ملک ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ایس ایل 10 میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل کے لیے کامیابی کی دعا کی۔