شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر، متعدد مقامات پر بارش کا امکان

اسلام آباد، 26 مئی (پی پی آئی)ملک کے بیشتر علاقوں میں منگل کے روز موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، تاہم کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب کے بالائی و جنوبی علاقے، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ملک کے مختلف حصوں میں پیر کے روز بھی شدید گرمی رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مٹھی میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جیکب آباد، دالبندین، بدین اور چھور میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔منگل کو اسلام آباد و گردونواح میں دن کے اوقات میں جزوی ابر آلود موسم رہے گا جبکہ شام یا رات میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش یا ڑالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔بلوچستان کے کوئٹہ، ڑوب، موسیٰ خیل، سبی اور دیگر اضلاع میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش کی توقع ہے۔پنجاب کے مری، گلیات، راولپنڈی، لاہور اور دیگر مقامات پر بھی شام یا رات کے اوقات میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا کے پشاور، ایبٹ آباد اور دیگر اضلاع میں بھی جزوی ابر آلود موسم اور بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواو?ں اور بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر جاری رہے گی، جبکہ بعض مقامات پر بارش سے درجہ حرارت میں کمی کی امید ہے۔