پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹھٹھہ میں مختلف حادثات واقعات میں 2افرادہلاک 5زخمی ہوگئے

ٹھٹھہ 21جون(پی پی آئی)ٹھٹھہ میں ہفتہ کے روزمختلف حادثات واقعات میں دو افرادہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے،نیز گھارو واٹر پارک میں نہاتے ہوئے سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہونے والے 14 سالہ فرحان کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا
واقعات کے مطابق گھارو میں جام ہائوس نیشنل ہائی وے پر گدھا گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں درسانو چھنہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار حفیظ اللہ جوکھیو موقع پر ہی جان بحق ہوگیا لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی دوسرےواقع میں گھارو واٹر پارک میں نہاتے ہوئے 14 سالہ فرحان ولد علی اللہ کے سر میں چوٹ لگ گئی جسے رورل ہیلتھ سنٹر گھارو میں منتقل کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا زخمی ہونے والا فرحان کراچی کورنگی سے اپنے رشتے داروں کے ہمراہ تفریح کے لیے واٹر پارک گھارو آیا تھا جبکہ ٹھٹھہ واریا محلہ میں نشہ کے عادی افراد نے گھروں میں گھس کر چوری کرنے کی کوشش کی جس پر محلہ کے چند لوگوں نے انھیںپکڑنے کی کوشش کی تو نشہ کے عادی افراد نے اہل محلہ پر پتھروں اور اینٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے جب کہ نشہ کے عادی افراد موقع سے فرار ہوگئے پولیس کواطلاع کر دی گ نیز ہفتے کے روزہی ایک نوجوان بجلی کے تاروں میں الجھ کر کرنٹ لگنے کے باعث چل بسا، جس سے اس کے چھ بچے یتیم ہو گئے۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ٹھٹہ سے 5 کلومیٹر دور گاؤں چھتو چند میں 11000 وولٹ کے تار گرنے سے پیش آیا۔

ہفتے کی صبح بابو سموں اس مقام سے گزر رہا تھا کہ وہ بجلی کی تاروں میں الجھ گیا۔ اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

بتایا جاتا ہے کہ سامو اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا