خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایکس سی ایم جی نے قزاقستان میں عالمی لوڈر آپریٹر مقابلے کا اجراء کیا

الماتی، قزاقستان، 3 مئی 2018ء/پی آر نیوزوائر/– تعمیراتی مشینری بنانے والے دنیا کے معروف ادارے ایکس سی ایم جی نے الماتی، قزاقستان میں تیسرے عالمی لوڈر آپریٹر مقابلوں کا انعقاد کیا۔ دنیا بھر سے 18 آپریٹرز نے ایکس سی ایم جی کے مشہور زمانہ v سیریز پلیٹ فارم لوڈر پر مختلف کام کیے اور مشقیں انجام دیں۔XCMG Launches Global Loader Operator Competition in Kazakhstan.

https://photos.prnasia.com/prnvar/20180503/2123271-1

مقابلے کے بعد ایکس سی ایم جی کے نمائندگان اور تعمیرات اور کھدائی کے شعبوں کے مقامی ماہرین پر مشتمل ایک جیوری نے مرادبیگ اتکلبائیف کو اپنی کام کرنے کی روانی، موثریت اور غلطیوں کی کم شرح کی بنیاد پر بہترین آپریٹر قرار دیا۔

“جناب اتکلبائیف کو اپنی متاثر کن کامیابی پر مبارک ہو،” وانگ چنچو نائب صدر ایکس سی ایم جی نے کہا۔ “تمام شرکاء نے بہترین مظاہرہ کیا اورا ن کی مجموعی کارکردگی قزاقستان میں ہیوی کنسٹرکشن کی صنعت میں کام کرنے والے افراد کی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کی گواہی دیتی ہے۔ ایکس سی ایم جی گزشتہ چھ سال میں قزاقستان کو 3,000 سے زیادہ لوڈرز برآمد کر چکا ہے جنہوں نے تقریباً 100 تعمیراتی منصوبوں میں خدمات انجام دیں، یہ ملک وسط ایشیا میں سب سے بڑی تعمیراتی مشینری مارکیٹ ہے اور چین کے “بیلٹ اینڈ روڈ” منصوبے کا کلیدی رابطہ ہے، جو اسے چار اہم ترین مارکیٹوں میں سے ایک بناتا ہے۔ ہماری نظریں یہاں کی صنعت کے ساتھ تعلقات کو وسیع کرنے پر مرکوز ہیں۔”

“میں نے ایل ایل سی ایس-اے لمیٹڈ کمپنی میں ایکس سی ایم جی کے V سیریز لوڈرز کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا تھا اور میں اس کا تجربہ کرنا چاہتا تھا، اس لیے میں نے مشینری کی کارگزاری اور معیار کا تجربہ اٹھانے کے لیے اس مقابلے میں حصہ لیا،” مقابلے کے فاتح اتکلبائیف نے کہا۔ “یہ بہت لچکدار، چوکس اور ترتیب پزیرہے، مکمل لوڈ ہونے پر بھی، اور سب سے اہم چیز یہ کہ یہ توانائی موثر ہے۔”

وزارت سرمایہ کاری و ترقی جمہوریہ قزاقستان کے ایک ماہر سجن ازبکوف نے مقابلے میں شرکت کی اور چین اور قزاقستان کی اقتصادی و ثقافتی ترقی کو آگے بڑھانے پر ایکس سی ایم جی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ مقابلے نے عالمی معیار کے تعمیراتی مشینری برانڈ کے طور پر ایکس سی ایم جی کی حیثیت کو مستحکم کیا۔”

مقابلے میں ایکس سی ایم جی نے ایل ایل سی ایس-اے لمیٹڈ کمپنی کی جانب سے 500 لوڈرز کے آرڈر پر بھی دستخط کیے، یوں 2018ء کا شاندار آغاز لیا۔

ایکس سی ایم جی کے بارے میں

ایکس سی ایم جی ایک کثیر القومی ہیوی مشینری بنانے والا ادارہ ہے جو 74 سال کی تاریخ رکھتا ہے۔ یہ اس وقت عالمی تعمیراتی مشینری صنعت میں چھٹے نمبر پر ہے۔ ادارہ دنیا بھر کے 177 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے لیے برآمدات کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.xcmg.com یا فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب، لنکڈان اور ا نسٹاگرام کے ایکس سی ایم جی کے پیجز۔

تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20180503/2123271-1