ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یومِ آزادیِ کے سلسلے میں کراچی کی ڈاؤ یونیورسٹی میں اسپرٹس ڈے،کوئز شو منعقد

کراچی، 10 اگست 2025 (پی پی آئی):کراچی کی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز
یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر “معرکہِ حق” کے عنوان سے تقاریب کا انعقاد کر رہی ہے14 اگست کی مرکزی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر جہاں آرا حسن مہمانِ خصوصی ہوں گی۔

یونیورسٹی میں اندرونی کھیلوں کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ڈاؤ کالج آف فارمیسی، اوجھا کیمپس میں منعقدہ بین الجامعات کوئز مقابلہ “معرکہِ حق عزمِ عالی شان ” ان تقریبات کا ایک اہم حصہ رہا۔ اس مقابلے میں کراچی کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء نے شرکت کی، جس میں علمی، تاریخی اور عمومی معلومات سے متعلق سوالات شامل تھے۔

ڈاؤ کالج آف فارمیسی نے کوئز مقابلہ جیت لیا، جبکہ ڈاؤ کالج آف بائیوٹیکنالوجی دوسرے اور محمد علی جناح یونیورسٹی تیسرے نمبر پر رہی۔ ڈاؤ کالج آف فارمیسی کے پرنسپل اور ڈین پروفیسر ڈاکٹر سمبل شمیم نے تقریب کی صدارت کی اور انعامات تقسیم کیے۔ ناصر علی اور ثُبریہ خان نے بطور جج خدمات انجام دیں۔

دیگر تقریبات میں ملی نغموں کا مقابلہ، “سرزمینِ بہادروں” کے موضوع پر مباحثہ، مشاعرہ، مصوری کا مقابلہ اور پارلیمانی طرز کا مباحثہ شامل تھے۔