کراچی، 20 اگست (پی پی آئی): گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم
کراچی (19 اگست): گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ بارش اور ٹریفک کے مسائل سے متاثرہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ہیلپ لائن 1366 پر رابطہ کریں۔
گورنر سندھ نے ہدایت دی ہے کہ متاثرہ افراد کو بروقت ریلیف فراہم کیا جائے۔ گورنر ہاؤس میں قائم رین ایمرجنسی سیل شہریوں کی مدد کے لیے 24 گھنٹے فعال رہے گا۔
گورنر کامران خان ٹیسوری نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔
