اسلام آباد، 31 اگست 2025 (پی پی آئی): ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کیس کی سماعت موسم گرما کی عدالتی چھٹیوں کے خاتمے کے پہلے ہی دن یکم ستمبر، پیر کے روز جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی عدالت میں ہوگی
عافیہ موومنٹ پاکستان کے ترجمان محمد ایوب نے کہا ہے کہ ہم نے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا مقدمہ زمینی عدالتوں میں ہی نہیں آسمانی عدالت میں بھی دائر کیا ہوا ہے جس کے سامنے دنیابھر کی عدالتیں جوابدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے ہر فورم پر جدوجہد جاری ہے جس میں ملکی و غیرملکی عدلیہ بھی شامل ہے