خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

روشن جونیجو مرحوم عوامی خدمت پر یقین رکھنے والے رہنما تھے، میئر کراچی

کراچی، 15 ستمبر 2025 (پی پی آئی): کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی روشن دین جونیجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے جونیجو کی پیپلز پارٹی کے لیے غیر متزلزل خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ایک بہادر سیاست دان اور عوام کا مخلص خادم قرار دیا۔

میئر کراچی نے جونیجو کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔