پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جامعہ کراچی کے لیے ہیوسٹن ایلومنائی کا تحفہ، پوسٹ گریجویٹ اسکالرز کو 100 لیپ ٹاپ فراہم

کراچی، 14 اکتوبر 2025 (پی پی آئی)جامعہ کراچی اور جامعہ کراچی المنائی ایسوسی ایشن ہیوسٹن، ٹیکساس، امریکہ کے درمیان، انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے تعاون سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔ منگل کے روز جاری پریس ریلیز کے مطابق مفاہمتی یادداشت پرجامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، جامعہ کراچی المنائی ایسوسی ایشن ہیوسٹن، ٹیکساس، امریکہ کے صدر فہیم آخوند، اور انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر ڈاکٹر محسن علی نے کئے۔

معاہدے کا مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا اور طلبہ کے لیے تعلیمی ترقی کی راہیں مزید ہموار کرنا ہے۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق، جامعہ کراچی المنائی ایسوسی ایشن ہیوسٹن، ٹیکساس، امریکہ سال 2026 میں 100 لیپ ٹاپس فراہم کرے گا، جو ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے مستحق طلبہ میں تقسیم کیے جائیں گے