کراچی، 19-اکتوبر-2025 (پی پی آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل (پی ایم ایل-ایف) سندھ کے صدر سید صدرالدین شاہ راشدی سے اعلیٰ سطحی ملاقات کی اتوار کے روز جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ ملاقات مسلم لیگ فنکشنل کے پیر یاسر سائیں کی کراچی میں واقع رہائش گاہ پر ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں خود بھی موجود تھے۔
