خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے عالمی برادری تعاون کرے: بلاول بھٹو

قاہرہ(پی پی آ ئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے، مسائل کے حل کیلئے عالمی برادری تعاون کرے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے، رواں سال شدید سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، سیلاب کی تباہی کے بعد عوام کی بحالی ہمارا مشن ہے، عالمی برادری مدد کے لیے آگے بڑھے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یوکرین بحران نے معیشت پر تباہ کن اثرات ڈالے، پاکستان یوکرین سے بڑے پیمانے پر گندم درآمد کرتا تھا، ہماری فوڈ سکیورٹی متاثر ہوئی، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں پربھی اثر پڑا۔وزیر خارجہ نے عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کے دورہ روس کی غلط تشریح کی گئی، پاکستان نے دہشت گردی کی خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی، مستحکم افغانستان خطے کی سلامتی اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کورونا وبا سے دنیا بھرکی معیشتیں متاثر ہوئیں، پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے اور اس وقت حکومت کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں۔