خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انتونیو گوتریس کا سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی عالمی امداد پر زور

قا ہرہ(پی پی آ ئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار پر عا لمی برا دی پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں حا لیہ سیلاب متا ثرین کےلئے کردار ادا کریں،انتونیو گوتریس نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی عالمی امداد پر زور دیا ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق قاہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے سیکرٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کی مدد کرے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان امداد کا منتظر ہے، پاکستان کو مشکل سے نکالنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے لوگوں کے روزگار سمیت سب کچھ تباہ ہوگیا، عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو قرضوں میں چھوٹ دیں۔