ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

منشیات سپلائی الزام میں 4 ملزمان گرفتار، منشیات اور تمباکو ضبط

ٹھٹھہ، 20 نومبر 2025 (پی پی آئی): ٹھٹھہ پولیس نے آج کئے گئے ایک آپریشن میں 4 افراد گرفتار کرلیا ، جن میں منشیات اور دو گٹکا مواد فراہم کرنے والے شامل ہیں۔ ضبط شدہ اشیاء میں 1,020 گرام چرس، 240 پیکٹس تمباکو، 500 مین پوری اور ایک سوزوکی پک اپ شامل ہیں۔ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، ایس ایس پی ٹھٹھہ فاروق احمد بجرانی کے احکامات پر، ایس ایچ او ٹھٹھہ انسپکٹر ماجد علی کورائی اور ان کے عملے نے بائی پاس ٹھٹھہ درگاہ بابو شاہ بودلو کے قریب آپریشن کر کے منشیات فروش دلشاد عرف ڈلو ولد حسن ملاح اور رحمت اللہ عرف کارو ولد حسین ملاح کو گرفتار کر لیا۔ ایک اور آپریشن میں ایس ایچ او جھیرک سب انسپکٹر سایاں بخش بخارانی اور ان کے عملے نے نیشنل ہائی وے روڈ لکھو پیر چاری پر سوزوکی پک اپ نمبر ایل اے-2690 کو روکا، جہاں گٹکا مواد فراہم کرنے والے میاں باجہ ولد بہادر شیخ اور حاجی ولد بھٹو کھوسکھلی کو گرفتار کیا۔ ان سے 1,020 گرام چرس، 240 پیکٹس تمباکو، اور 500 مین پوری ضبط کی گئی، اور متعلقہ تھانوں میں گٹکا ایکٹ اور منشیات ایکٹ کے تحت علیحدہ مقدمات درج کیے گئے۔