کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

[پولیس کی بدسلوکی، عوامی احتجاج] – نوشہرو فیروز میں پولیس کی بھتہ خوری اور بدسلوکی کیخلاف الگ الگ احتجاجی مظاہرے

نوشہرو فیروز ، 24-نومبر-2025 (پی پی آئی)محراب پور میں صحافیوں نے ہنگورجا پولیس اور محبت ڈیرو میں ایک خاتون نے محبت دیرو پولیس کےخلاف پیر کے روز احتجاج کیا،

صدر محراب پور پریس کلب منور احمد ملک، صدر نیشنل پریس کلب نعمان مغل کاکہنا تھا کہ ہنگورجا پولیس نے چیکنگ کے بہانے صحافی مانی مغل کو روک کر چائے خرچ مانگا، تعارف کرانے پر بدتمیزی کی اور موٹر سائیکل لے لی

محراب پور میں صحافی برادری نے ہنگورجا پولیس کے اقدامات کے خلاف احتجاج کیا۔ دو پریس کلبوں کی قیادت کے مطابق، اہلکاروں نے صحافی مانی مغل کو چیکنگ کے بہانے روکا اور “چائے پانی” کا مطالبہ کیا۔

محبت ڈیرو میں گاؤں مانجھو ڈکن کی رہائشی مسمات ساجدہ ڈکن نے اپنے معصوم بچوں سمیت محبت ڈیرو پولیس کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے بلاجواز اسکے شوہر حیات ڈکن کو پکڑ کر رشوت کا مطالبہ کیا پیسے نہ ملنے پر تھانے لے جا کر چوری کا جھوٹا مدمہ داخل کر دیا ہے

، مسمات ساجدہ نے ایس ایس پی نوشہرو فیروز، میر روحیل کھوسو سے اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور اس کے خاندان کو انصاف فراہم کریں۔