شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بہتر ہے اہم تعیناتی نئی حکومت کرے، پرویزالٰہی بے بس ہیں، فواد چوہدری لانگ مارچ میں ایف آئی آر کے اندراج اورنئے انتخابات کا مطالبہ کیا جائے گا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچنے کے بعدعمران خان اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کے حق میں بہتر ہے کہ نئی آنے والی حکومت ہی اہم تعیناتی کرے، پرویز الہٰی ہمارے ووٹوں سے وزیراعلیٰ بنے ہیں لیکن ایف آئی آر کے معاملے پر بے بس ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ لانگ مارچ میں ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا، لانگ مارچ میں نئے انتخابات کا مطالبہ بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم کمیشن کا انتظار کر رہے ہیں، ٹی اوآر کے معاملات چیف جسٹس کو ہی بنانے چاہئیں، لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کے بعدعمران خان اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔فواد چودھری نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر الیکشن کرائے جائیں، ہم ایک ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں قانون کی حکمرانی ہو۔پی پی آئی کے مطابق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈی پی او کہتے ہیں کسی اور کو لگا دیں، میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، یہ جدوجہد ہے جو جاری رہے گی۔پی ٹی آئی رہنما نے استفسار کیا کہ عمران خان سے بڑی قربانی کس نے دی ہے؟ اپنا خون تک بہا دیا ہے، ہمارا مؤقف ہے کہ پاکستان کے عوام کو اپنی حکومت بنانے کا حق دیا جائے۔فواد چودھری نے کہا کہ آپ قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی توڑیں، ہم پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی توڑ دیں گے۔