خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

[عوامی آگاہی, عالمی صحت]پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاﺅ کا عالمی دن منایا گیا

اسلام آباد، 1-دسمبر-2025 (پی پی آئی): پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاﺅ کا عالمی دن یکم دسمبر کو منایا ایڈز کے عالمی دن منائے جانے کے موقع پر، ایک عالمی تنظیم کی تشویشناک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس بیماری سے لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ اندازاً 75 لاکھ افراد اس وائرس کا شکار ہیں۔

یہ عالمی دن ہر سال یکم دسمبر کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد اس مہلک بیماری سے بچاؤ کی حکمت عملیوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ شعور بیدار کرنا اور اہم معلومات پھیلانا ہے۔

اس عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان میں بھی محکمہ صحت اور مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

ان تقریبات کے دوران طبی ماہرین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اس مہلک بیماری کی علامات اور بچاؤ کے مؤثر طریقوں کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں۔ ملک کے اخبارات نے معلوماتی فیچرز شائع کرکے اس اقدام کی حمایت کی، جبکہ الیکٹرانک میڈیا نے اس موضوع پر خصوصی پروگرام نشر کیے۔

ایڈز کا عالمی دن پہلی بار 1987 میں عالمی سطح پر قائم اور منایا گیا تھا تاکہ اس وبا کے خلاف جنگ میں لوگوں کو متحد کیا جا سکے۔