پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

[ٹریفک حادثہ، عوامی حفاظت] – میرپورخاص میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شوہر زخمی، بیوی جاں بحق،ڈرائیور گرفتار

میرپورخاص، 4 دسمبر 2025 (پی پی آئی): مہران تھانے کی حدود میں جمعرات کےروز تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق اور اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت شادمان ٹاؤن کی رہائشی حمیدہ کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے شوہر فریاد حسین کو شدید زخموں کے باعث فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حادثے کے بعد یو سی وائس چیئرمین آفتاب اور دیگر افراد نے زخمی جوڑے کو سول اسپتال پہنچایا جہاں حمیدہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، جوڑا بازار سے سامان خریدنے جا رہا تھا جب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

حکام نے مزدا ٹرک کے ڈرائیور اظہر حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔ ۔