ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رسول اللہ ﷺ نے بھی راستوں کی بندش سے منع فرمایا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ نے بھی راستے بند کرنے منع فرمایا ہے۔سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوشل میڈیا پر وائرل اپنی ویڈیو پر وضاحت جاری کرتے ہو ئے کہا کہ شاہراہ دستور پر شہریوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹیں تھیں۔ بغیر اجازت ان کی ویڈیو بنائی اور مفروضوں پر تشریحات کی گئیں۔اپنے بیان میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عزت و وقار اور نقل و حرکت کی آزادی ہر شہری کے بنیادی آئینی حقوق ہیں۔ عدالت آتے جاتے وہ ناتو خود عدالتی لباس میں ہوتے ہیں اور نہ ہی ان کے ساتھ باوردی سپاہی ہوتے ہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ 8 نومبر کی صبح عدالت جاتے ہوئے دیکھا کہ ٹریفک روکی گئی ہے۔ دریافت کرنے پر بتایا گیا صدرمملکت کے لئے روٹ لگا ہے۔ روٹ کی وجہ سے سیکڑوں گاڑیاں رکی ہوئی تھیں جن میں ہزاروں لوگ پھنسے تھے۔ دیکھ کر افسوس ہوا کہ ایسا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہورہا ہے۔جسٹس فائز عیسیٰ کے مطابق اسی روز جب عدالت سے شام کو معمول کے مطابق پیدل گھر کی طرف روانہ ہوا تو درجن بھر سرکاری ملازمین کے احتجاج کے باعث سڑک بند تھی۔ دوسری سڑک کو دو رویہ بنایا گیا مگر وہاں بھی سرکاری نمبر والی گاڑیاں ممنوع پارکنگ والی جگہوں پر کھڑی تھیں۔ یہ دیکھ کر ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی سی سے شہری کی حیثیت سے دریافت کیا کہ انھوں نے اپنی اور دوسروں کی گاڑیاں غیر قانونی کیوں پارک کیں۔جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ رسول اللہ نے بھی راستوں کی بندش سے منع فرمایا، آپ ﷺ خصوصی یا امتیازی سلوک (پروٹوکول) بھی پسند نہیں کرتے تھے۔ اس سنت پر آج غیر مسلم ممالک میں تو عمل ہورہا ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں عمل نہیں کیا جاتا۔