وارداتوں میں اضافہ، عوامی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر

ٹھٹھہ، 10-دسمبر-2025 (پی پی آئی)ٹھٹھہ شہر میں جرائم کی وارداتیں رک نہ سکیں، دوسرے روز بھی دن دہاڑے مین اسٹاپ پر مسلح افراد نے موبائل شاپ میں واردات کی
، تازہ ترین واقعے میں میونسپل کمیٹی چیئرمین کے بھتیجے کو نشانہ بنایا گیا، جس پر مقامی تاجر برادری نے شدید احتجاج کیا ہے۔

بدھ کے روز مسلح حملہ آوروں نے امروز میمن کی موبائل شاپ پر دھاوا بول دیا اور نقدی و قیمتی اسمارٹ فونز لوٹ کر فرار ہو گئے۔

۔ تاجر الائنس ضلع ٹھٹھہ کے صدر ڈاکٹر کامران قریشی دیگر تاجروں کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور اس صورتحال کو لاقانونیت قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا۔

یہ واقعہ اسی مرکزی اسٹاپ پر ایک روز قبل ہونے والی دن دہاڑے ڈکیتی کے بعد پیش آیا ہے۔ اس واقعے میں، جاتی سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر پیلج مل کو مقامی بینک سے رقم نکلوانے کے فوراً بعد 40 لاکھ روپے سے محروم کر دیا گیا تھا۔

تین روز قبل مخدوم محلے میں گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی، جہاں مسلح افراد نے شبیر میمن کے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا تھا۔ ملزمان نے گھر سے بڑی مقدار میں نقدی اور سونے کے زیورات لوٹ لیے تھے۔

ان بڑھتی ہوئی مجرمانہ وارداتوں کے سلسلے میں تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے، جس کی وجہ سے شہری مقامی پولیس کی کارکردگی اور اہلیت پر کھلے عام سوالات اٹھا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

میرپورخاص کی جمراؤ کینال میں ڈوبنے والے بچےکی لاش برآمد

Wed Dec 10 , 2025
میرپورخاص، 10 دسمبر 2025 (پی پی آئی)میرپورخاص کی جمراؤ کینال میں 5 دسمبر کو ڈوبنے کے والے 11 سالہ لڑکے کی لاش بدھ کے روز جمڑاؤ کینال سے برآمد کر لی گئی ہے، جس کے بعد کیس کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ […]