حنا ربانی کھر کی ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے سے ملاقات

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے ایران کے صدر کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان حسن کاظمی غومی سے ملاقات کی۔ حنا ربانی کھر نے پْرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کے پْختہ عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ گہرے برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کے درمیان یکجہتی کے مضبوط رشتوں کی بنیاد ہیں۔ افغانستان کے دوست اور پڑوسی ہونے کے ناطے وزیر مملکت نے اس مقصد کے لیے پاکستان اور ایران کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ اس سے قبل ایرانی نمائندہ خصوصی نے اپنے پاکستانی ہم منصب، وزیراعظم کے معاون خصوصی سفیر محمد صادق سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن اور ترقی کے باہمی مضبوط اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان میں جولائی 2023 تک 5جی لانچ کردیا جائے گا:سید امین الحق

Thu Nov 10 , 2022
کرا چی (پی پی آ ئی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ جولائی 2023 تک پاکستان میں بھی 5G لانچ کردیا جائے گا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیرامین الحق نے کہا کہ […]