ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت نہتے کشمیریوں کیخلاف اسرائیلی پالیسی پرعمل پیرا ہے:رپورٹ

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت اور اسرائیل اپنے غیر قانونی قبضے کی حکمت عملی کو مربوط کرنے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں اور بھارت اسرائیل کی فلسطین میں اختیار کی گئی پالیسی پر اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عمل پیرا ہے۔کشمیرمیڈیا کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کشمیریوں اور فلسطینیوں پر ایک ہی طرح کے مظالم ڈھا رہے ہیں اور بھارت مقبوضہ علاقے میں اسرائیل کے فلسطینی قبضے کے ماڈل پر جارحانہ طورپر عمل پیرا ہے۔بھارت نے زراعت کے شعبے میں تعاون کے نام پراسرائیل کو مقبوضہ جموں و کشمیرتک مکمل رسائی دی ہے اور مقبوضہ کشمیرمیں دو مراکز کھولنے کے اسرائیل کے فیصلے کامقصد دراصل کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے میں بھارت کی مدد کرنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کا مقبوضہ کشمیرکیلئے نیا ڈومیسائل قانون اسرائیلی آبادکاری کے نوآبادیاتی منصوبے کا عکاس ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی امن و استحکام کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے حل سے وابستہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان قریبی فوجی تعاون انسانیت اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، بھارت اور اسرائیل کوشماردنیا بھر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ممالک کے طورپر ہوتا ہے۔