سرکاری اسپتالوں میں آپریشن معطل، نجی اسپتالوں پر دباؤ ٹیسٹ، ایکسرے، ایم آر آئی، سٹی اسکین کیلئے مریض پریشان نجی لیبارٹریزمیں من مانے ریٹ،ہوم سروس کے چارجز زیادہ

کراچی (پی پی آئی)گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج کے باعث سرکاری اسپتالوں میں ہونے والے ہزاروں آپریشن معطل کر دیئے گئے ہیں جس کے باعث نجی اسپتالوں پر رش بڑھ گیا ہے,پی پی آئی کے مطابق اسپتالوں میں ہونے والے یومیہ ہزاروں ٹیسٹ بھی بند ہیں جبکہ ایکسرے، ایم آر آئی اور سٹی اسکین کے لیے بھی مریض پریشان ہیں جس کی وجہ سے نجی لیبارٹریز زائد قیمت میں ٹیسٹ کرنے لگی ہیں۔گرینڈ ہیلتھ کے مطالبات میں سے ایک رسک الاؤنس کی بحالی شامل ہے جبکہ ڈاکٹر، پیرا میڈیکس اور نرسز کی ترقی سمیت دیگر مطالبات بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سندھ میں 5 ہزار ڈینٹل سرجنزبے روزگار

Fri Nov 11 , 2022
کراچی (پی پی آئی) سندھ میں 5 ہزار دانتوں کے ڈاکٹر بے روزگار ہیں، پی پی آئی کے مطابق گزشتہ 15 برسوں میں سندھ حکومت نے ڈینٹل سرجنزکے لیے ایک بھی آسامی کا اعلان نہیں کیا۔