پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امریکہ سپر پاور نہیں، سپر پاور صرف اللہ ہے:پرویز خٹک عمران کیساتھ پورا ملک کھڑا ہے: ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب

ایبٹ آباد (پی پی آئی) پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ پورا ملک کھڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک نے ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو عمران خان 26 سال پہلے اکیلا نکلا تھا، آج اس کے ساتھ پورا ملک کھڑا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ایک سوچ تھی اور وہ یہ کہ یہ ملک تب تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک ایماندار حکمران نہیں آ?ئیں، آج ناانصافی ہے اور ملک میں کوئی قانون نہیں ہے کیونکہ اب بے ایمان لیڈر اقتدار میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ چور کبھی بھی آپ کے لیے نہیں کھڑے ہونگے، امریکہ سپر پاور نہیں، سپر پاور صرف اللہ ہے۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ دنیا ترقی کر رہی ہے اور ہم پیچھے جا رہے ہیں۔