موسم سرما کی وجہ سے ڈرائی فروٹس کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی (پی پی آئی)موسم سرما کی وجہ سے مانگ میں اضافہ ہوتے ہی ڈرائی فروٹس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق مونگ پھلی تھوک میں قیمت 17ہزار روپے فی من تک پہنچ گئی جس کی فی کلو گرام قیمت تھوک میں 350 روپے جبکہ پرچون میں 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ سال انجیر کی تھوک قیمت تقریباً ایک ہزار روپے اور پرچون میں 1300روپے تھی جو اس وقت تھوک میں 2 ہزار روپے اور پرچون میں 2300 روپے تک پہنچ گئی۔ چین اور امریکہ سے درآمد ہونے والے اخروٹ کی قیمت600روپے ہے۔پی پی آئی کے مطابق چھوہارے کی قیمت گزشتہ سال 250 سے 300 روپے کلو گرام تھی بڑھ کر 500 تا 600 روپے تک پہنچ گئی۔ پستہ 1500 تا 2800 روپے میں فروخت ہورہا ہے البتہ چلغوزہ سال گزشتہ کے مقابلہ میں کم قیمت پر یعنی ہول سیل مارکیٹ میں 5400 روپے فی کلو گرام دستیاب ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پیر فضل حسین شاہ اور پیر صفدر حسین شاہ اور برسی پیر خاور عباس بخاری کے عرس شروع

Sat Nov 12 , 2022
جھنگ(پی پی آئی) عرس پیر فضل حسین شاہ، پیر صفدر حسین شاہ اورپیر خاور عباس بخاری کے دو روزہ عرس شریف پیر مقام جھنگ میں شروع ہوگئے۔ سید مقدر حسن بخاری کے مطابق ہفتہ کی صبح قرآن خوانی کے بعد مزارات کو غسل دیا گیا۔ جبکہ محافل سماع میں نامور […]