استقلال ایونیو، استنبول بم حملے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے: ڈاکٹر غلام نبی فائی

واشنگٹن (پی پی آئی)معروف کشمیری رہنما اور ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے استقلال ایونیو، استنبول میں ہونے والے بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترکی کے عوام اورجاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اورہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹر فائی نے واشنگٹن میں ایک بیان میں کہا کہ مجرموں کی عبرتناک سزا ملنی چاہیے تاکہ کوئی بھی ایسی حرکت دوبارہ کرنے کی جرات نہ کرسکے۔انہوں نے کہاکہ صدر اردگان کی طرف سے قوم کو اس یقین دہانی سے ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ حملے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی جس کے وہ مستحق ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آزادکشمیر کا اجلاس موخر،اب 6دسمبر کو ہو گا

Mon Nov 14 , 2022
مظفرآباد (پی پی آئی)) قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر/پی اے سی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ترمیمی نوٹس کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس 15سے 18نومبر کی بجائے 6سے 9دسمبر بلاک 12سول سیکرٹریٹ مظفرآباد کے کمیٹی رْوم میں منعقد ہو گا۔اس طرح 06,07دسمبر2022ء منگل،بْدھ10:00بجے دن تا 04:30بجے دن محکمہ […]