امریکی قونصلیٹ کے قریب پیش آنے والے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے: اسپیکر سندھ ،شفاف تحقیقات کا حکم

کراچی، 1-مارچ-2026 (پی پی آئی): اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے امریکی قونصل خانے کے قریب پیش آنے والے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ اداروں کو معاملے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیاہے۔

اویس شاہ نے آج ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ مشکل وقت میں قوم کے لیے برداشت، تحمل اور آئینی راستہ اختیار کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ کسی بھی قسم کے ردعمل میں امن و امان کی پاسداری کو یقینی بنائیں، اور کہا کہ جمہوری معاشرے میں اختلاف رائے کا اظہار پرامن اور آئینی حدود کے اندر رہنا چاہیے۔

اسپیکر نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر بھی دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

سید اویس قادر شاہ نے آخر میں کہا کہ سندھ اسمبلی امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اپنی پارلیمانی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت ڈرون نگرانی جلد شروع ہو جائے گی

Sun Mar 1 , 2026
کراچی، 1-مارچ-2026 (پی پی آئی): وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے آج اعلان کیاہے کہ کراچی کے لیے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت ڈرون نگرانی جلد شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صوبے کے داخلی اور خارجی راستوں پر تمام چیک پوسٹیں ہائی الرٹ رہیں۔ مزید […]