عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے نئی درخواست دینے کی ہدایت

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے وفاقی دارالحکومت میں جلسہ کرنا ہے تو انتظامیہ کو نئی درخواست جمع کرائے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جلسے اور دھرنے کے لئے این او سی کے اجرا کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ہوئی، دوران سماعت عمران خان پر جلسے کے دوران حملے کے خدشے کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق عمران خان پر حملے کے خدشات ہیں، حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس چیز کو بھی مدنظر رکھے، احتجاج کرنا سیاسی اور غیر سیاسی جماعتوں کا حق ہے لیکن عام شہریوں اور پٹیشنرز تاجروں کے بھی حقوق ہیں جو متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔عدالت نے پی ٹی آئی کو جلسے کی تاریخ اور وقت سے آگاہ کر کے انتظامیہ سے اجازت لینے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ سب فیصلے ایڈمنسٹر یشن نے ہی کرنے ہیں، ہم نے صرف ہدایات دینی ہیں کہ درخواست پرقانون کی مطابق فیصلہ کریں۔بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی وکیل کی استدعا پر سماعت 22 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے اگر جلسہ کرنا ہے تو انتظامیہ کو نئی درخواست دے، اگر جلسے کی اجازت دیں گے تو یقینی بنائیں گے کہ سڑکیں بلاک نہ ہوں، انتظامیہ نے یقینی بنانا ہے کہ عوام کے حقوق متاثر نہ ہوں۔