پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم کی کل ملک بھر میں ’ارتھ آور‘ منانے کی اپیل

اسلام آباد 27, مارچ 2026 (پی پی آئی): – وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کل بروز ہفتہ، 28 مارچ کو ملک بھر میں ’ارتھ آور‘ منانے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کل رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ برقی لائٹیں بند رکھی جائیں۔ وزیراعظم نے ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی آگاہی کے حوالے سے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تمام وزارتوں، ڈویژنوں، صوبائی حکومتوں اور عوامی اداروں کو اس عالمی مہم میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔

رواں سال اس مہم کا مقصد شہریوں، تنظیموں اور حکومتوں کو فطرت کے تحفظ، توانائی کی بچت اور موسمیاتی ذمہ داری کے لیے ایک گھنٹہ وقف کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ واضح رہے کہ ہر سال مارچ کے آخری ہفتے کو منائے جانے والے ’ارتھ آور‘ کے دوران رات ساڑھے آٹھ سے ساڑھے نو بجے تک علامتی طور پر غیر ضروری روشنیاں بند رکھی جاتی ہیں۔