ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع

سکرنڈ میں شہید بینظیر بھٹو فیملی فیسٹیول اور مینا بازار کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کسٹمز کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، زائد المیعاد سگریٹ اور متفرق ضبط شدہ سامان جل گیا

افغانستان سے درآمد شدہ نیم تیار قالینوں پر اضافی سیلز ٹیکس ختم ہونا چاہئیے :پی سی ایم ای اے

پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سوسائٹی فار پروموشن آف ریڈنگ اینڈ امپروومنٹ آف لائبریری کے زیر اہتمام سیمینار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک چین دوستی کی بدولت بہت سے معاملات میں مدد ملی: بلاول

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاک چین تاریخی اور برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی وجہ سے بہت معاملات میں مدد ملی اور مل رہی ہے، امریکی تعلقات پر وزیر خارجہ نے کہا کہ جب پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں دوری ہوتی ہے تو منفی نتائج ہوتے ہیں۔اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے منصب سنبھالنے کے بعد ہونے والی پیش رفت اور اپنے غیر ملکی دوروں سے متعلق میڈیا کوآگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب عہدہ سنبھالا تو بہت زیادہ چیلنجز تھے لیکن سوچا یہ ہی تھا کہ صرف پاکستان فوکس میں اور ترجیح پر رہے گا۔ گزشتہ چند ماہ میں اٹھائے گئے اقدامات اور تمام کوششوں کا اچھا مثبت نتیجہ آ رہا ہے۔دورہ چین سے متعلق بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلی دو طرفہ میری مصروفیات چین کے وزیرِ خارجہ کے ساتھ تھی، جو بہترین رہی۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھیں گے، کرونا وائرس کے بعد پیچیدگیوں کی وجہ سے اور سی پیک سمیت کئی معاملات میں ہمارے رابطے ہوئے اور انہوں نے تعاون کیا، یہ ملک معاشی طور پر بیٹھ چکا تھا۔ پچھلے 5،6مہینوں میں وزیراعظم کی قیادت میں میں جو کام کیا اس کا مثبت اثر ہوا ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں۔پاک امریکا تعلقات سے متعلق بلاول بھٹو نے کہا کہ دورہ امریکا کے دوران امریکی سیکریٹری انتھونی بلکن سے تفصیلی اور مثبت ملاقاتیں رہیں۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، جب پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں دوری ہوتی ہے تو منفی نتائج ہوتے ہیں۔