تحریک پاکستان کے رہنما ابوالحسن اصفہانی کیبرسی منائی گئی

کراچی (پی پی آئی) تحریک پاکستان کے رہنما مرزا ابوالحسن اصفہانی کی 41ویں برسی 18 نومبر کو منائی گئی وہ 23 جنوری 1902ء کو پیدا ہوئے اور 18 نومبر 1981ء کو وفات پائی۔ صنعت و حرفت، قانون اور سیاست نیزسفارتکاری میں نمایاں رہے۔لکھنے لکھانے سے بھی شغف تھا۔ 4 کتب بھی تصنیف کیں جن میں سے دو تو بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح پر ہیں۔ (1) جناح، اصفہانی مراسلت 1948-1936 (2) قائداعظم محمد علی جناح میری نظر میں، دیگر دو سمرقند اور چائنا سے متعلق ایام سفر کی رودادہیں۔پی پی آئی کے مطابق لاتعداد خوبیوں کے مرزا ابوالحسن اصفہانی علالت کے باعث 18 نومبر 1981ء کو انتقال کرگئے اور گوراقبرستان سے ملحقہ آرمی قبرستان میں سپرد خاک ہوئے جہاں راشد منہاس شہید سمیت متعدد اہم شخصیات مدفون ہیں۔

Next Post

' فواد چوہدری اہلیہ سمیت اب بھی حکومتی خرچ پر منسٹرز لاج میں رہائش پذیر ہیں، عطا تارڑ کا طنز

Fri Nov 18 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری پر طنز کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق عطا تارڑ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ فواد چوہدری اہلیہ سمیت اب بھی حکومتی خرچ پر […]