عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان پر قرض،واجبات 62 کھرب 50 ارب تک پہنچ گئے سال گزشتہ قرض اور واجبات کی رقم51 اعشاریہ ایک کھرب تھی

کراچی (پی پی آئی)معاشی پریشانیوں کا شکار پاکستان کے قرض اور واجبات میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے قرضوں سے متعلق اعدادوشمار جاری کر دیئے، جس میں بتایا گیا کہ رواں سال ستمبر تک پاکستانی قرضوں اور واجبات میں بارہ کھرب روپے کا اضافہ ہوا جو 23.7 فیصد ہے۔پی پی آئی کے مطابق مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ ملکی قرض اور واجبات باسٹھ کھرب پچاس ارب روپے تک پہنچ گئے، گزشتہ سال قرض اور واجبات کی رقم اکیاون اعشاریہ ایک کھرب تھی۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال اس رقم میں نواعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا تھا جبکہ رواں سال اس میں تئیس اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پچھلے تین ماہ کے دوران پاکستان نے تین کھرب چھپن ارب روپے کی ادائیگیاں کی ہیں اور بیرونی قرض انتیس کھرب ستر ارب روپے سے بڑھ کر چھبیس کھرب پچاس ارب روپے ہو گیا۔