پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آرمی چیف کے اہلخانہ کی ٹیکس معلومات لیک،تحقیقات شروع وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق پاشا کو فوری تحقیقات کی ہدایت ٹیکس معلومات کی مکمل رازداری کی مکمل خلاف ورزی ہے، اسحق ڈار

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے اہلخانہ کی ٹیکس معلومات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے اہلخانہ کی ٹیکس معلومات غیر قانونی اور غیرضروری لیک ہونے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکس معلومات کی مکمل رازداری کی مکمل خلاف ورزی ہے، نامعلوم عہدیداروں کی جانب سے سنگین کوتاہی کی تحقیقات کی جائیں گی۔وزیرخزانہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق پاشا کو فوری تحقیقات کی ہدایت کردی ہے، اور کہا ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کریں۔ وزیرخزانہ نے ٹیکس قوانین اور ایف بی آر ڈیٹا کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا فیصلہ بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ ایک ویب سائیٹ پر آرمی چیف کے اہل خانہ کے اثاثوں کے حوالے سے رپورٹ شائع ہوئی تھی۔