ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دھاگہ (یارن) کی در آمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی سے ٹیکسٹائل انڈسٹری متاثر

کراچی(پی پی آئی)پاکستان یارن مرچنٹ ایسو سی ایشن (پائما) نے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر خزانہ سے اپیل کی ہے کہ ملک میں یارن صنعت سے وابستہ صنعتوں اور تاجروں کوتباہی سے بچانے کیلئے دھاگہ (یارن) کی در آمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد نہ کی جائے۔ پاکستان یارن مرچنٹ ایسو سی ایشن کے نمائندہ وفد کو ملاقات کا وقت دیا جائے تاکہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل حکومت کو مکمل حقائق سے ا?گاہ کیا جا سکے۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ دھاگہ کے موجودہ ڈیوٹی اسٹرکچرکو برقراراور ٹیکسٹائل انڈسٹری کوتحفظ دیاجائے۔ ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ سے ملک میں مہنگائی ہوگی اورصنعتی حالات خراب ہونگے۔ پولیسٹر فلامنٹ یارن ٹیکسٹائل میں بنیادی خام مال ہے اور پاکستان میں ٹیکسٹائل کی صنعت کا زیادہ تر انحصار درآمدی یارن پر ہے۔ حکومت ہمیں تباہی اور ملک کو مہنگائی سے بچائے۔