ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ کے 12اضلاع میں ایئر واٹر، کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی) ایشین بنک کے موسمیاتی تبدیلیوں میں بہتری کے پروگرام کے تحت ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے سندھ کے بارہ اضلاع میں ایئر اورواٹرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کراچی کے تمام اضلاع اور حیدرآباد،سکھر،لاڑکانہ،بے نظیر آباد اور میرپور خاص میں مانیٹرنگ سسٹم نصب ہوں گے۔ 45مقامات پر ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگائے جائیں گے جبکہ 25مقامات پر واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ماحولیاتی اAلودگی کے خاتمے کے لئے پلاسٹک کے استعمال کے حوالے سے بھی پالیسی تشکیل د ی جارہی ہے۔پلاسٹک کو کنٹرول کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔ موٹر وہیکلز سرٹیفکیشن میں ماحولیاتی آلودگی کاسبب بننے والے آلات کی انسپکشن بھی شامل کی جائیگی۔۔چین کے تعاون سے پنجاب میں ہوا کو صاف کرنے والے(ایئر پیوریفائیڈ) ٹاورز بھی لگائے جارہے ہیں۔