پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھکر میں نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین ہیک متعدد اکاؤنٹس خالی، کھاتیدار لاکھوں سے محروم

بھکر(پی پی آئی)بھکر میں نوسر بازوں نے نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین کو ہیک کرکے متعدد اکاؤنٹس خالی کردئیے۔ شہریوں نے تھانہ پولیس سٹی بھکر میں مقدمات کیلئے درخواستیں جمع کروا دیں۔پی پی آئی کے مطابق بھکر میں دریا خان روڈ پر واقع نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر ہیکنگ کے ذریعہ صارفین کو لاکھوں روپے سے محروم کردیا۔شہریوں کی کثیر تعداد نے تھانہ سٹی سے رجوع کیا۔پولیس ترجمان کے مطابق درخواستوں کی ایف آئی آر درج ہو چکی ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی صدر سرکل کی قیادت میں ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔جبکہ بینک کی جانب سے کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی۔