پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پشاور ہائیکورٹ میں حلیم عادل شیخ کی راہداری ضمانت منظور

پشاور (پی پی آئی) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماحلیم عادل شیخ کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔سندھ میں مختلف مقدمات میں گرفتاری سے بچنے کے لئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل نے شیخ پشاور ہائیکورٹ پہنچ کر راہداری کے لئے ضمانت دائر کردی۔پی پی آئی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے درخواست فوری سماعت کے لئے منظور کی جس پر جسٹس ارشد علی نے سماعت کی۔حلیم عادل شیخ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف سندھ میں کئی جھوٹے مقدمات درج ہیں، پولیس کو تمام مقدمات میں حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سے روکا جائے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو13 دسمبر تک راہداری ضمانت دے دی۔