اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توشہ خانہ ریفرنس عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی فیصلے کے خلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل دے دیا۔
فل بینچ کی سربراہی چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کریں گے، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔
این اے 95 کے ووٹر جابر عباس نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کر رکھی ہے۔درخواست قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 95 کے ووٹر جابر عباس کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن عدالت نہیں اور کسی کو نااہل کرنے کا اس کے پاس اختیار نہیں ہے اس لیے عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔