پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ ہائی کورٹ نے آرزوفاطمہ کیس نمٹا دیا

کرا چی(پی پی آ ئی) سندھ ہا ئی کو رٹ نے بیان کے بعد آرزوفاطمہ سے متعلق کیس نمٹا دیا۔سندھ چائلڈ میرج ریسٹرین ایکٹ 2013 کی خلاف ورزی کے معاملے میں سندھ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔کم عمر لڑکی آرزو فاطمہ عدالت میں پیش ہو گئیں۔عدالت نے بچی سے پوچھا کہ کیا بچی والدین کے ساتھ خوش ہے؟آرزو فاطمہ نے عدالت میں بیان دیا کہ جی والدین کے ساتھ خوش ہوں۔عدالت نے استفسارکیا کہ کسی کا دباؤ یا خوف تو نہیں ہے؟،آرزو نے بیان دیا کہ نہیں مجھے کسی قسم کا خوف نہیں ہے، والدین کے پاس رہنا چاہتی ہوں جس کے بعد عدالت نے آرزو فاطمہ کا سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس نمٹا دیا۔تیرہ سالہ عیسائی لڑکی آروز فاطمہ کو 44 سالہ ملزم علی اظہر کے ساتھ شادی کرلی تھی جس کے بعد والدین نے بچی گمشدگی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔عدالت کے حکم پر بچی کو بازیاب کرا کرعدالت میں پیش کیا گیا، میڈیکل رپورٹ میں آرزو کم عمر ثابت ہوگئی تھی جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے کم عمری کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کو دارالامان بھیج دیا تھا۔