پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی ٹانگ سے پلستر اتار دیا گیا، سفرکی بھی اجازت

لاہور(پی پی آ ئی) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ٹانگ پر لگا پلستر اتار دیا گیا، ڈاکٹرز نے عمران خان کو سفر کی بھی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر خالد نیازی نے کہا کہ عمران خان کی ٹانگ پر لگا پلاسٹراتار دیا گیا ہے اور ان کے گھٹنے سے اوپر والے زخم تقریباً ٹھیک ہیں جبکہ گھٹنے سے نیچے کے زخم ٹھیک ہونے میں ہفتہ لگے گا۔ڈاکٹر خالد نے کہا کہ عمران خان اپنی ٹانگ دھو سکتے ہیں اور ہلکا وزن ڈال سکتے ہیں جبکہ وہ سفر بھی کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں ہونے والی فائرنگ میں زخمی ہوگئے تھے اور ان کی ٹانگوں پر گولیاں لگیں تھی۔