شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

کرا چی(پی پی آ ئی) عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 17 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے بڑھ گئے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 17 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1756 ڈالر پر پہنچ گئی۔دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نیتجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور میں سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 59 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 36 ہزار 831 روپے ہوگئی۔اس کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 1 ہزار 710 روپے اور 1 ہزار 466 روپے پر مستحکم رہی۔