پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں 7 سالہ بچے کے اغواء اور قتل کیس میں مجرم کو 2 مرتبہ پھانسی کی سزا کا حکم

کراچی (پی پی آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 7 سالہ بچے کے اغواء اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم رضوان اللہ کو 2 مرتبہ پھانسی کی سزا کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزم کو بچے کے اغواء کے جرم میں عمر قید کی سزا بھی سنائی ہے جبکہ 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانے کی رقم ملزم مقتول بچے کے ورثاء کو ادا کرے گا۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے بلال کالونی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 7 سالہ بچے کو اغواء کرلیا تھا، بچے کے اغواء کا مقدمہ 13 جولائی 2020 کو بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ اغواء کے 20 روز بعد بچے کی لاش کورنگی ندی سے ملی تھی، ملزم مقتول بچے کا رشتے دار ہے۔