حیدرآباد (پی پی آئی) حکومت کی پالیسی کے تحت سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو گندم کی کاشت کے بیج کی مد میں فی ایکڑ 5000 روپے رقم دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے.پی پی آئی کے مطابق حکومت نے ہدایت کی ہے کہ گندم کی کاشت سمیت دیگر فصلوں کا بھی سروے کیا جائے۔جہاں بھی راستوں اور دیہاتوں میں برساتی پانی کھڑا ہو وہاں سے فوری نکاسی کروائی جائے برسات/سیلاب کی وجہ سے مکانات کو ہونے والے نقصانات کی سروے رپورٹ بھی پیش کی جائے۔
Next Post
مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت اور کارکنوں کی املاک ضبط کی جانے لگی عالمی برادری تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے: حریت کانفرنس
Fri Nov 25 , 2022
جموں /مقبوضہ کشمیر(پی پی آ ئی)مقبوضہ کشمیرکل جماعتی حریت کانفرنس نے حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی املاک ضبط کرنے کی مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ قابض انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈے اپنارہی ہے تاکہ کشمیری عوام تحریک آزادی سے دستبردار ہوجائیں لیکن یہ اس کی خام خیالی ہے کیونکہ کشمیری […]
