مظفرآباد (پی پی آئی)) قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر/پی اے سی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ترمیمی نوٹس کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس 6سے 9دسمبر بلاک 12سول سیکرٹریٹ مظفرآباد کے کمیٹی رْوم میں منعقد ہو گا۔اس طرح 06,07دسمبر2022ء منگل،بْدھ10:00بجے دن تا 04:30بجے دن محکمہ تعمیرات و مواصلات(شاہرات) اور 08,09دسمبر2022ء بروز جمعرات، جْمعتہ المبارک 10:00بجے دن تا 04:30بجے دن بورڈ آف ریونیو، محکمہ مال مظفرآباد،میرپور، پونچھ ڈویڑن ہا،امور منگلا ڈیم،ٹرانسپورٹ اتھارٹی، سیکرٹریٹ ٹرانسپورٹ، محکمہ بحالیات، سٹیمپس، DCRIPکے قرطاس کار زیر غور لائے جائیں گے۔متعلقہ پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی شرکت کو یقینی بنانے کی خاطر دیگر مصروفیات شیڈول ہذا کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیں۔
Next Post
اندرون سندھ موسم یکسر تبدیل,سردی کی آمد
Sat Nov 26 , 2022
حیدر آباد(پی پی آئی)اندرون سندھ سردی کی آمدکے ساتھ ہیموسم یکسر تبدیل ہوگیا ہے۔ لوگوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے رواں ماہ کے اواخر تک سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے […]
